ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں ایکسائز محکمہ کے افسران کا چھاپہ : گوا کی 80 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط؛ دو گرفتار

کاروار میں ایکسائز محکمہ کے افسران کا چھاپہ : گوا کی 80 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط؛ دو گرفتار

Wed, 28 Nov 2018 19:20:22    S.O. News Service

کاروار:28؍نومبر (ایس او نیوز)محکمہ ایکسائز نے تعلقہ کے دو مختلف جگہوں پر چھاپہ مارتے ہوئے گوا کی غیرقانونی شراب اور شراب سپلائی کے لئے استعمال کی جانی والی  تین سواریوں کو ضبط کرنے سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چھاپہ ماری کی یہ کاروائی آج بدھ کو انجام دی گئی۔

محکمہ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ایکسائز افسران اور عملے نے سداشیو گڑھ میں ایک مکان سمیت  اسنوٹی ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر گوا کی 36لیٹر  غیرقانونی شراب ،24لیٹر گوا فینسی اور 20لیٹر گوا بئیر کو ضبط کرنے کے علاوہ شراب سپلائی کےلئے استعمال کی جانے والی تین موٹر بائکوں  کو بھی ضبط کرلیا۔ جبکہ  2ملزموں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔

 ضبط کی گئی شراب کی  مالیت قریب 90000روپئے بتائی گئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت سداشیوگڑھ کے نلیش سائی ناتھ پڈولکر اور سائی ناتھ لاڈو پڈولکر کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔


Share: